آئیے ہماری مدد کیجیے ایک نئی این ایچ اس سروس تشکیل دینے میں جو پیٹربورو کے والدین اور بچوں کے لئے ہوگی!

1. اس سروے کے بارے میں

والدین-بچہ رشتہ ٹیمیں وہ ٹیمیں ہیں جو بچوں اور ان کے والدین/دیکھ بھال کرنے والوں کے درمیان اہم رشتے کو مضبوط بنانے اور سپورٹ کرنے میں مہارت رکھتی ہیں۔  اس کا مقصد والدین/نگہداشت کرنے والوں کو اپنے بچے کے ساتھ ایسا رشتہ استوار کرنے میں مدد دینا ہے جو نشوونما پاتا ہوا اور محفوظ محسوس ہو، تحقیق کا استعمال کرتے ہوئے کہ کیا چیزلوگوں کی  مدد کرتی ہے۔ دیگر ٹیموں اور سروسز کے برعکس (مثلاً جو والدین کی ذہنی صحت، بچوں کے لئے سرگرمیاں یا بچوں کی عمومی صحت اور خوشحالی پر مرکوز ہوتی ہیں)، یہ ٹیمیں خاص طور پر بچوں اور ان کے دیکھ بھال کرنے والوں کے درمیان رشتے اور رابطے کو بہتر بنانے پر مرکوز ہوتی ہیں۔   


 فی الحال، یو کے بھر میں پینتالیس والدین-بچہ ٹیمیں ہیں، لیکن پیٹربورو میں ابھی تک کوئی والدین-بچہ ٹیم نہیں ہے۔ ہم یہ ٹیم تیار کر رہے ہیں – اور ہم چاہتے ہیں کہ آپ اس نئی سروس کو تشکیل دینے میں مدد کریں! 

 

اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ نئی ٹیم پیٹربرو میں خاندانوں کے لیے اچھی طرح سے کام کرے، ہم یہ سمجھنا چاہتے ہیں کہ والدین/نگہداشت کرنے والوں کو کن چیزوں کی ضرورت ہے، اور آپ کے خیال میں والدین/نگہداشت کرنے والے کے طور پر، سب سے زیادہ آپ کی کیا چیز مدد کرے گی۔ آپ کی آواز اہم ہے، اور ہم آپ کے خیالات اور تجربات کو اس میں رہنمائی کے لئے سننا چاہتے ہیں۔  

 

جو کوئی بھی پچھلے دس سالوں میں والدین بن چکا ہے، یا جو کسی ایسے شخص کے قریب ہے جو والدین بن چکا ہے (مثلاً بہن،بھائی/چچی) یہ سروے مکمل کر سکتے ہیں۔ ہم کیمبرج شائر کے ساتھ کام کرتے ہیں، لہٰذا اگر آپ کیمبرج شائر میں رہتے ہیں، تو آپ بھی یہ سروے مکمل کر سکتے ہیں

 

1. آپ کہاں رہتے ہیں؟

 

2. ان میں سے کون سا آپشن آپ کو بہترین بیان کرتا ہے؟ 

 

3. آپ اس سوال کا جواب کس کی طرف سے دے رہے ہیں؟

 

4. آپ کے بچے کی پیدائش کے بعد، براہ مہربانی ہمیں بتائیں کہ آیا آپ نے مندرجہ ذیل میں سے کوئی تجربہ کیا ہے (براہ مہربانی جتنے بھی متعلق ہوں ان کا انتخاب کریں): (نوٹ: اگر آپ والدین نہیں ہیں، بلکہ کسی ایسے شخص کے رشتہ دار ہیں جس کا بچہ ہوا ہے، تو براہ مہربانی پھر بھی اپنے پیاروں کے بارے میں یہ تمام سوالات مکمل کریں) 

 

5. اگر آپ، آپ کے ساتھی یا پیارے نے اوپر دی گئی کسی بھی صورتحال کا تجربہ کیا ہے، تو براہ مہربانی ہمیں بتائیں کہ آپ کو کس قسم کی مدد ملی (اگر ملی) اور وہ کتنی مددگار تھی۔  

 

6. آپ کے خیال میں مندرجہ ذیل چیزیں والدین کے لیے کتنی اہم ہیں جن کو اپنے بچے کے ساتھ بانڈنگ، یا تعلق بنانے میں مدد کی ضرورت ہے

بہت اہماہمنہ اہم نہ غیر اہمغیراہممعلوم نہیں
اپنے بچے کے ساتھ بانڈنگ کے لیے جدوجہد کرنے کی علامات اور علائم کے بارے میں ابتدائی معلومات (مثال کے طور پر صحت کے معائنہ کاروں کے ذریعے) 
بچوں کے والدین کو دیکھنے والے تمام پیشہ ور افراد کے لیے بہتر تربیت، والدین-شیرخوار تعلقات کی اہمیت پر
ماہر عملہ، جو آپ کی اپنے بچے کے ساتھ ون تو ون تعلق میں مدد کر سکتے ہیں
دیگر والدین کے ساتھ گروپس، تجربات کا اشتراک کرنے اور اپنے بچوں کے ساتھ محفوظ جگہ ہونے کے لیے
اعلی معیار کے وسائل کے لیے لنکس اور سائن پوسٹنگ، جیسے ایڈوائس شیٹس، ویڈیوز، ایپس
 

7.  

آپ کو پیشہ ور افراد کا (مثلاً جی پی, نرسری کی نرسیں، صحت کے معائنہ کار، بچوں اور خاندانی مرکز کے کارکنان) آپ کے بچے کے ساتھ تعلق کے بارے میں پوچھنا کیسا لگتا ہے؟ ،

 

8. اگر آپ نے کہا "غیر آرام دہ"، تو براہ مہربانی ہمیں اس کی وجہ بتائیں۔کسی سے بات کرنے، اور آپ کو مطلوبہ تعاون حاصل کرنے میں کیا چیز آپ کی مدد کرے گی؟ 

 

9. کیا آپ کے خیال میں کوئی اور چیز ہے جو پیشہ ور افراد کو والدین/نگہداشت کرنے والوں کے بارے میں جاننا چاہیے جو اپنے بچے کے ساتھ رشتہ استوار کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں؟ 

 

10. پیشہ ور افراد کے بارے میں سوچتے ہوئے، آپ ابتدائی طور پر کس سے بات کرنے میں آرام محسوس کریں گےاگر  
آپ اپنے بچے کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں فکر مند تھے؟ (براہ مہربانی جتنے متعلقہ ہوں منتخب کریں) 

 

11. اگر آپ اپنے بچے کے ساتھ تعلق کے لیے مدد حاصل کر رہے ہوتے، تو آپ کس جگہ پر پیشہ ور سے ملنے میں سب سے زیادہ آرام محسوس کرتے؟ 

 

12. اگر آپ نے فیصلہ کیا ہو کہ آپ مزید مدد حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، تو آپ کو کس طرح سے رابطہ کرنا پسند ہوگا؟ 

 

13. نئی ٹیم کا مرکزی مقصد بنیادی نگہداشت کنندگان (اکثر والدین) کو مدد اور سہارا دینا ہوگا تاکہ وہ اپنے بچے کے ساتھ ایک پرورش کرنے والا ،مربوط تعلق بنا سکیں، تحقیق کے ذریعے ہمیں بتانے کے لئے کہ لوگوں کی مدد کیسے کی جاتی ہے۔  
ہم چاہتے ہیں کہ اس ٹیم کا نام کچھ ایسا ہو جو والدین/نگہداشت کنندگان کے خیال میں خدمت کی اچھی وضاحت کرے، اور انہیں مدد میں شامل ہونے سے نہ روکے۔ 
 

براہ مہربانی مندرجہ ذیل ٹیم کے ناموں کی 1 (مجھے یہ نام بالکل پسند نہیں) سے 6 (مجھے یہ نام بہت پسند ہے) کے درمیان درجہ بندی کریں 


براہ مہربانی نوٹ کریں، جب آپ کوئی جواب منتخب کریں گے، جوابات ادھر ادھر ہو جائیں گے، اس لیے آپ کا پسندیدہ سب سے اوپر ہے، اور آپ کا سب سے کم پسندیدہ نیچے ہے

 

14. کیا کوئی اور چیز ہے جو آپ سمجھتے ہیں کہ ہمیں جاننا ضروری ہے، یا اس نئی ٹیم کو قائم کرتے وقت سوچنی چاہیے؟ 

 

15.  اس سروے کو مکمل کرنے کے لئے آپ کا بہت شکریہ۔ اگر آپ اس نئی ٹیم کو ترقی دینے میں فعال طور پر شامل ہونے میں دلچسپی رکھتے ہیں، تو براہ مہربانی سوشل میڈیا پر تازہ ترین معلومات کے لئے نظر رکھیں، یا اپنا ای میل پتہ تبصرہ باکس میں دیں، تاکہ ہم آپ سے رابطہ کر سکیں۔