والدین-بچہ رشتہ ٹیمیں وہ ٹیمیں ہیں جو بچوں اور ان کے والدین/دیکھ بھال کرنے والوں کے درمیان اہم رشتے کو مضبوط بنانے اور سپورٹ کرنے میں مہارت رکھتی ہیں۔ اس کا مقصد والدین/نگہداشت کرنے والوں کو اپنے بچے کے ساتھ ایسا رشتہ استوار کرنے میں مدد دینا ہے جو نشوونما پاتا ہوا اور محفوظ محسوس ہو، تحقیق کا استعمال کرتے ہوئے کہ کیا چیزلوگوں کی مدد کرتی ہے۔ دیگر ٹیموں اور سروسز کے برعکس (مثلاً جو والدین کی ذہنی صحت، بچوں کے لئے سرگرمیاں یا بچوں کی عمومی صحت اور خوشحالی پر مرکوز ہوتی ہیں)، یہ ٹیمیں خاص طور پر بچوں اور ان کے دیکھ بھال کرنے والوں کے درمیان رشتے اور رابطے کو بہتر بنانے پر مرکوز ہوتی ہیں۔
فی الحال، یو کے بھر میں پینتالیس والدین-بچہ ٹیمیں ہیں، لیکن پیٹربورو میں ابھی تک کوئی والدین-بچہ ٹیم نہیں ہے۔ ہم یہ ٹیم تیار کر رہے ہیں – اور ہم چاہتے ہیں کہ آپ اس نئی سروس کو تشکیل دینے میں مدد کریں!
اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ نئی ٹیم پیٹربرو میں خاندانوں کے لیے اچھی طرح سے کام کرے، ہم یہ سمجھنا چاہتے ہیں کہ والدین/نگہداشت کرنے والوں کو کن چیزوں کی ضرورت ہے، اور آپ کے خیال میں والدین/نگہداشت کرنے والے کے طور پر، سب سے زیادہ آپ کی کیا چیز مدد کرے گی۔ آپ کی آواز اہم ہے، اور ہم آپ کے خیالات اور تجربات کو اس میں رہنمائی کے لئے سننا چاہتے ہیں۔
جو کوئی بھی پچھلے دس سالوں میں والدین بن چکا ہے، یا جو کسی ایسے شخص کے قریب ہے جو والدین بن چکا ہے (مثلاً بہن،بھائی/چچی) یہ سروے مکمل کر سکتے ہیں۔ ہم کیمبرج شائر کے ساتھ کام کرتے ہیں، لہٰذا اگر آپ کیمبرج شائر میں رہتے ہیں، تو آپ بھی یہ سروے مکمل کر سکتے ہیں